وزیر اعظم تصادم کا خطرہ یا آئینی بحران پیدا نہ کریں، بلاول بھٹو


وزیر اعظم تصادم کا خطرہ یا آئینی بحران پیدا نہ کریں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  تصادم کا خطرہ یا آئینی بحران پیدا نہ کریں، آئینی جمہوری طریقہ کار اپنایا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کھلاڑی ہار چکا، وہ پچ پر لیٹ کر رو رہا ہے، وزیراعظم کے ہار نہ ماننے کا مطلب یہ نہیں وہ ہارا نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ خارجہ پالیسی، معیشت اور اداروں پر حملہ آور ہے، ٹرک کا شوشہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کی کوشش ہے۔

 پی پی چیئرمین نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر وہ چاہتا ہے عوام کو ورغلائے، وزیراعظم جب ایسا کام کرتا ہے تو سارے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔





Source link

(Visited 1 times, 1 visits today)
Share this...
Share on Facebook
Facebook
0Tweet about this on Twitter
Twitter
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments