پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطے جاری ہیں، عمر سرفراز چیمہ


پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطے جاری ہیں، عمر سرفراز چیمہ

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض اراکین سے رابطے جاری ہیں۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی سے ملاقات کی، ملاقات میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات اور ملکی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پرویز الہٰی کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب سپورٹ کرے گی۔

چوپدری شجاعت حسین نے کہا کہ انشاء اللّٰہ فتح ہماری ہو گی۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ سب سے رابطے میں ہیں، ہمارے ممبران کی تعداد پوری ہے۔

ملاقات میں چوہدری شافع حسین اور چوہدری جاوید چٹھہ بھی موجود تھے۔





Source link

(Visited 6 times, 1 visits today)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments