عمران خان کو ’کپل شرما شو‘ میں ’سدھو‘ کی جگہ ملنی چاہیے: ریحام خان


عمران خان کی سابقہ ​​اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا حسِ مزاح کمال ہے اس لیے ان کی تجویز ہے وہ کپل شرما شو میں نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ کا ایک اچھا متبادل ثابت ہو سکتے ہیں۔

ریحام خان  عمران خان پر ایک ایسے وقت میں طنز کے تیر چلاتی دکھائی دیں جب انہیں رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کے نتیجے میں وزارتِ عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ریحام خان نے عمران خان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اب بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمانی چاہیے۔

ریحام خان نے مسکراتے ہوئے رپورٹر کو بتایا کہ  وہ اب جذباتی ہو گئے ہیں،  مجھے لگتا ہے کہ بھارت کو اس کے لیے کچھ جگہ بنانی چاہیے، بھلے وہ بالی ووڈ میں ہی کیوں نہ ہو، مجھے یقین ہے کہ وہ آسکر ایوارڈ یافتہ پرفارمنس دے سکتے ہیں۔

ریحام نے عمران خان کی بالی ووڈ میں بطور ہیرو یا ولن  انٹری سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ  ’یہ تو اب اُن پر منحصر ہے۔ بالی ووڈ میں ہیرو ولن بنتے ہیں اور ولن زیادہ مقبول ہوتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان میں مذاق کرنے کاٹیلنٹ بھی ہے،  اگر اور کچھ نہیں تو وہ کپل شرما شو میں  بھی اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’وہ پاجی (نوجوت سدھو) کی جگہ لے سکتے ہیں، جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اب  شعر و شاعری بھی خوب پڑھنے لگے ہیں، اور پاجی سے ان کی اچھی یاری بھی ہے تو کچھ گنجائش نکل سکتی ہے۔‘





Source link

(Visited 7 times, 1 visits today)
Share this...
Share on Facebook
Facebook
0Tweet about this on Twitter
Twitter
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments