ملک میں مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کو جکڑ لیا


ملک میں مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کو جکڑ لیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا، اشیائے ضروریہ کی چیزوں کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو جکڑ لیا۔

مختلف شہروں میں آٹا، گھی، مرغی، دالیں، سبزیاں اور پھل سمیت ہر چیز مہنگی ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی میں سرکاری نرخ نظر انداز کر کے چینی اوپن مارکیٹ میں کہیں 90 تو کہیں 95 روپے میں دستیاب ہے۔ سرکاری گندم کا کوٹا بند ہونے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 1300 سے 1350 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ پشاور میں اسپیشل آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 1400 روپے اور سپر فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1500 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب قیمتیں کم ہوتے ہی ملتان کے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی غائب ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 66 روپے کم ہونے کے بعد ایک کلو گوشت 407 روپے کا ہوگیا جبکہ پیاز 120 روپے سے 80 روپے کلو ہوگئی۔





Source link

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments