ملک میں شدید گرمی، آج ہیٹ ویو کا خدشہ


ملک میں شدید گرمی، آج ہیٹ ویو کا خدشہ

شدید گرمی نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کئی علاقوں میں آج ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بالائی اور وسطی سندھ کے علاوہ پنجاب کے بالائی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں اور بلوچستان میں گرمی کی شدت معمول سے زائد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سندھ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ ہے، سبی میں 49، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ اور سکھر میں پارا 46 سے 48، خان پور، رحیم یار خان اور ڈیرا غازی خان میں 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں نہیں ہوگا، تیرہ اور چودہ مئی کو گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ 





Source link

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments