امریکا بھیک مانگنے نہیں جا رہے، بلاول بھٹو


امریکا بھیک مانگنے نہیں جا رہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ امریکا جارہے ہیں لیکن بھیک مانگنے نہیں جارہے، ہم عمران خان کی طرح بھیک مانگنے ہر جگہ نہیں پہنچیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ نیو یارک فوڈ سیکیورٹی اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کرنا ضروری ہے، پاکستان میں کورونا اور سپلائی چین ایشو کی وجہ سے مشکلات رہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کا عادی ہے، عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے گندم اور کھاد کا بحران پیدا ہوا، جیو اسٹریٹجک صورت حال کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ماضی میں بھی موقف “ٹریڈ ناٹ ایڈ” رہا ہے، ہم ٹریڈ پر یقین رکھتے ہیں، نہ کہ ایڈ پر، وزیر خارجہ کی حیثیت سے پیپلز پارٹی کے اسی فلسفے کو آگے لے کر چلوں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جہاں بھی جس بھی فورم پر جاؤں گا، ٹریڈ پر زور دوں گا، بھیک مانگنا عمران خان کی پالیسی تھی ہماری نہیں۔





Source link

0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments