پنجاب میں سادہ اکثریت کے لیے 186ووٹ درکار


پنجاب میں سادہ اکثریت کے لیے 186ووٹ درکار

پنجاب اسمبلی میں کسی بھی سیاسی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لئے186 ووٹ درکار ہوتے ہیں تاہم اس وقت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 منحرف ارکان نکال کر کسی پارٹی کی سادہ اکثریت حاصل نہیں۔

ذرائع کے مطابق منحرف ارکان کے بعد تحریک انصاف کے 183 ووٹ میں سے 158 ووٹ باقی ہیں۔ مسلم لیگ ق کے 10 ارکان ملا کر ان ووٹوں کی تعداد 168 بنتی ہے جبکہ ن لیگ کے منحرف 4 ارکان ملا کر تعداد 172بنتی ہے۔

دوسری جانب ن لیگ کے 165 ارکان میں سے 4 منحرف ارکان کو نکال کر تعداد 161 بنتی ہے۔ پی پی پی 7، آزاد 5 اور راہ حق کا1ووٹ ملائیں تو تعداد 174 ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے لحاظ سے ن لیگ کو اب بھی 2 ووٹ کی برتری ہے۔ ن لیگ کے 4 منحرف ارکان ہٹادیں تو تحریک انصاف کے پاس 168 ووٹ رہ جاتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اعداد و شمار کے حوا لے سے مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ اور ان کے حمایتی و اتحادی ملا کر 174 ووٹ ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب میں گورنر نہیں ہے اور اسپیکر نے بھی گورنر کا چارج نہیں لیا۔ گورنر پنجاب نہ ہونے پر اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کوئی ایڈوائس نہیں آسکتی۔





Source link

(Visited 3 times, 1 visits today)
Share this...
Share on Facebook
Facebook
0Tweet about this on Twitter
Twitter
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments