فاروق ستار کی والدہ 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار کی والدہ جمعرات کو 85 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔
ان کی والدہ شدید علالت کے باعث کراچی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے ایم کیو ایم رہنما کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سیاسی رہنماؤں نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
(Visited 5 times, 1 visits today)