لیگی ایم پی اے عادل چٹھہ ووٹوں کے بیگز چھین کرفرار ہوا، وزیرآباد کے پریزائڈنگ افسر کا انکشاف
وزیرآباد کے ایک پولنگ اسٹیشن میں تعینات پریزائڈنگ آفیسر نے انکشاف کیا ہے کہ پولنگ کے بعد ن لیگ کے ایک ایم پی اے عادل چٹھہ نے اپنے غنڈوں سمیت مجھے ہراساں کیا اور ووٹوں سے بھرے بیگز لے کر فرار ہوگیا۔
اور ویڈیو بلاگر ملیحہ ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پریزائڈنگ آفیسر کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے انکشاف کیے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہی پریزائڈنگ آفیسر ہے جس سے متعلق مریم نواز شریف نے 19 فروری کو ٹویٹس کی تھیں اور الزام عائد کیا تھا کہ یہ پریزائڈنگ آفیسر ووٹ چوری کرکے فرار ہورہا ہے۔
Comment