وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے صوبائی حلقےکے پی63 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں کارکنا ن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک نے کہا کہ کے پی 63 میں مسلم لیگ ن کی فتح ایک منظم دھاندلی کا نتیجہ ہے، انتخابی نتائج کے مطابق 6 ہزار ووٹ ایسے ہیں جن کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ووٹوں کا ریکارڈ نہ ہونے سے ثابت ہوتا ہے کہ ووٹ جعلی ڈالے گئے ، چوری کے ان ووٹوں سے متعلق تحریک انصاف کی قیادت کل تمام ثبوت و شواہد الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے گی۔
پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے امیدوار کی شکست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ان نتائج کوچیلنج کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام جماعتیں اکھٹی بھی ہوجائیں تو ہمیں شکست نہیں دےسکتیں۔
Comment